جموں وکشمیر کی وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کو سرحد کے آر پار
تجارت کو مزید مستحکم کرنے، تاجروں کی حوصلہ افزائی اور تجارت کے عمل کی
لگاتار نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ان باتوں کا اظہار وزیرا علیٰ نے پیر کے روز سرحد کے آرپار تجارت کو فروغ
دینے کے عمل کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقد ہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے
کیا۔چند دن قبل ٹریڈ فیسلی ٹیشن سینٹر سلام آباد اور چکندا باغ کے تاجروں کے
وفود نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے تجارت کے عمل میں معقولیت لانے اور
جعلی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کی مانگ کی تھی ۔